بنگلورو،14؍اکتوبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بنگلوروکے کنگ پیالیس میں ڈیلی گیٹس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطور خصوصی مہمانان جناب سید سرور چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف، جناب سید غوث محی الدین، شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ بابا بڈھن گری اور جناب عبد الحنا ن ریاستی صدر ایس ڈی پی آئی اور ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسرکوڈلی پیٹ نے خطاب کیا۔ مجاہد پاشاہ نے استقبالیہ تقریرکی اور مزمل پاشا ہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، سلیم احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبد الحنان نے ملک کے نوجوانوں اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ دستور اور سیکولرزم کی حفاظت کے لیے متحد ہوکر تمام عوام کو بیدار کرتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر کمیٹیاں اور انجمن تشکیل دے کر سیاسی اور سماجی ذمہ داریوں کا بوجھ آپس میں تقسیم کرکے زعفرانی شرارتوں سے ہوشیار رہتے ہوئے امن اور انصاف کو قائم رکھنے والی اس ایس ڈی پی آی کی تحریک میں شامل ہوکر مسلسل جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔ سجادہ نشین اجمیر شریف درگاہ جناب سید سرور چشتی نے اپنے مخصوص خطاب میں ملک کی موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی اور سماجی خودمختاری کی اہمیت سے آگاہ کرایا اور بابا بڈھن گری درگاہ کے معاملے میں تمام قانونی کاروائیوں کو کسی بھی حالت میں آخرتک کا انجام تک لے کر جانے کی ترغیب دی۔ سجادہ نشین سرور چشتی نے اپنی تقریر میں ایس ڈی پی آئی کی کووڈ کے زمانے کی فلاحی اور رفاہی کاموں کے علاوہ بنگلور،کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی کے متاثرین کی قانونی اور مالی امداد کی بہت ہی ستائش اور ہمت افزائی کی۔ ایس ڈی پی آئی نے این آئی اے کی طر ف سے داخل کردہ یو اے پی اے اور دیگر سخت دفعات کے خلاف قانونی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینکڑوں مظلومین کی ضمانت میں رہائی کروائی ہے اور ان کے گھریلو پریشانیوں کوحل کرنے کی خاموش کوشش میں لگی ہوئی ہے۔جناب سید غوث محی الدین سجادہ نشین بابا بڈھن گری درگاہ اور افسر کوڈلی پیٹ نے بابابڈھن گری درگاہ کے معاملے میں جو قانونی کاروائیاں چل رہی ہیں اور بقیہ جو معاملات مکمل ہونی ہے اس پر تفصیل سے معلومات فراہم کئے اور عوام الناس کو بابا بڈھن گری درگاہ معاملے میں انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کی۔